About Me

My photo
Peshawar Based Journalist And Lecturer Of Media Studies

Friday, September 4, 2009

پشاور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات

پشاور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات
سرحد حکومت نے امن اوامان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر غیرسرکاری تنظیموں(این جی اوز )کو سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ان کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ذرائع کے مطابق کسی بھی متوقع خطرے کے پیش نظرحکومت نے پشاورمیں قائم تمام غیرسرکاری تنظیموں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے سیکورٹی مزیدسخت بنائے اس سلسلے میں پولیس کی بھی اضافی ڈیوٹیاں ان کے دفاتر کے سامنے لگادی ہیں گزشتہ روز خفیہ ایجنسیوں نے شاہین ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں گشت جاری رکھا اور تمام غیرسرکاری تنظیموں کو سیکورٹی نظام بہتر کرنے کی ہدایات دیں جس کے بعد ان این جی اوز نے دفاتر میں بغیرانٹری کارڈ کے کسی بھی شخص کا آنا بند کردیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے ان این جی اوز کے سامنے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گیئں ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے ان اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھی جس کے بعد این جی اوز نے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کی نفری بڑھادی تھی اور خفیہ کیمرے لگالئے تھے مگر حالیہ یو این ایچ سی آر کے اہلکار کے قتل کے بعد حکومت نے ان اداروں کو ایک دفعہ پھر سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

No comments:

Post a Comment